ہم داعش کے تشدد سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں: کمپنی سربراہ
امریکی موبائل فون کمپنی داعش کے خلاف امریکا میں پیدا ہونے والے غم و غصہ کی وجہ سے داعش سے ملتے جلتے نام کے حامل اپنے سافٹ کارڈ کا نام آئندہ چند دنوں میں تبدیل کر لے گی۔
واضح رہے اس امریکی موبائل فون کمپنی کے سافٹ کارڈ کے نام کا مخفف بالکل وہی یعنی ”آئی ایس آئی ایس ” ہے جو داعش کے نام کا انگریزی زبان میں مخفف ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ کمپنی ایک بہت بڑی امریکی کمپنی اے ٹی اینڈ ٹی، ویری ذون اور ٹی موبائل کی ذیلی کمپنی ہے۔ اس کمپنی نے ماہ جولائی میں ہی اعلان کر دیا تھا کہ یہ اپنا نام تبدیل کرے گی تاکہ داعش سے مشابہت کا تاثر نہ بنے۔ اب اس سلسلے میں کوششیں
تیز ترکر دی گئی ہیں۔
کمپنی کے حکام کا کہنا تھا ” یہ محض اتفاق ہے کہ عراق اور شام میں انتہا پسندانہ کارروائیاں کرنے کے لیے دنیا بھر میں شہرت پا چکی تنظیم داعش کے ساتھ نام کی مماثلت نہیں چاہتے ہیں۔
امریکی موبائل فون کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مائیکل ایبٹ نے اس بارے میں کہا” ہمارے دل داعش کے تشدد سے متاثرہ افراد اور خاندانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔”
کمپنی کے سربراہ نے کہا ہم ایسے نئے نام کے لیے کوشش کر رہے ہیں جو ہمارے اساسی ویژن کا غماز ہوا۔ اس مقصد کے لیے ہم ایک ایسا نام چاہتے ہیں جو سادہ اور عام فہم بھی ہو، اور ہماری سروسز کا حوالہ بنے۔
امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ امریکی موبائل کمپنی کی برانڈنگ کی تجدید کا یہ عمل آئندہ چند دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔