مراد آباد۔اترپردیش میں ضلع مراد آباد کے مڈھاپانڈے علاقے میں چھ سال کی ایک کمسن لڑکی کی عصمت دری کے بعد اسے قتل کردیا گیا۔پولیس نے آج یہاں بتایاکہ مڈھاپانڈے علاقے میں کل شام چھ سال کی لڑکی کی عصمت دری طالب نامی اس کے ماموں نے کی۔ بعدازاں اسے گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ طالب کا بہنوئی بچی کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اسے سونپ کر کسی کام سے باہر گیا تھا۔لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔