گورکھپور (نامہ نگار)۔شہر کی سڑکوں پر چلنے والے ٹیمپو نومبر میں دکھائی نہیں دیں گے۔ ہائی کورٹ کے حکم کے تحت ڈیزل سے چلنے والے ٹیمپو صرف ۵نومبر تک ہی سڑکوں پردکھائی دیں گے ۔ ڈیزل سے چلنے والے ٹیمپو کا شہر کاپرمٹ ۵نومبر کوختم ہوجائے گا،اور اس کی تجدید کاری نہیں کی جائے گی۔
ایسے ٹیمپوشہری علاقوں سے باہرچلیں گے ۔ شہر میں صرف ایل پی جی ٹیمپوکوچلانے کی اجازت ہوگی۔ ہائی کورٹ نے اپنے ایک حکم میں واضح کردیا ہے کہ جن شہروں کی آبادی پانچ لاکھ سے زیادہ ہے وہا ں پر ڈیزل ٹیمپو کوچلانے کی اجازت نہ دی جائے۔ اس فیصلے کے تحت کمشنر نے ڈیزل سے چلنے والے ٹیمپو کو سٹی پرمٹ دینے پرپابندی عائد کر دی ہے۔ واضح رہے کہ گورکھپورمیں تقریباً ۹سو ڈیزل ٹیمپو کوسٹی پرمٹ ملاہوا ہے ۔
جبکہ ایل پی جی ٹیمپو کی تعداد تقریباً پندرہ سو سے زیادہ ہے ۵نومبر کو پرمٹ کی میعاد ختم ہونے کے بعد آر ٹی او کے ذریعہ ڈیزل ٹیمپو کوشہری علاقے میں چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہری علاقے میں صر ف ایل پی جی ٹیمپو کو ہی چلانے کی منظوری دی جائے گی۔ آر ٹی اومحکمہ کے ایم انصاری نے اس سلسلے میں بتایاکہ ۵نومبر کے بعد شہر کی سڑکوں پرڈیزل سے چلنے والے ٹیمپو کو چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔اگر کسی نے اس حکم کی خلاف ورزی کی تو اس کاٹیمپو ضبط کرلیا جائے گا۔