غازی آباد (بھاشا)۔مسوری علاقہ میں درجہ چہارم میں پڑھنے والی آٹھ سالہ لڑکی کی چودہ سالہ کلاس میں پڑھنے والے دوست نے مبینہ طورپرآبرو ریزی کی ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ لڑکی ماں کی موت کے بعد اپنی چچی کے ساتھ رہتی ہے۔ جبکہ اس کا دوست ۲۹اگست کو بہلا کراسے نزدیک کے کھیت میں لے گیا جہاں اس نے لڑکی کی آبر و ریزی کی ۔ گھر واپس پہنچنے کے بعد لڑکی نے جب پیٹ میں درد کی شکایت کی تواسے قریب کے کلینک میں لے جایا گیا جہاں یہ معاملہ روشنی میں آیا۔ مسوری تھانہ کے باہر گائوںکے لوگوںکے ذریعہ مظاہرہ کرنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا۔ ایس پی دیہات جگدیش شرما نے بتایاکہ لڑکی کی مدد سے ملزم لڑکے کو جلد ہی شناخت کرلیا جائے گا۔