لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ لکھنؤ مشرقی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں سماج وادی پارٹی کی امیدوار جوہی سنگھ کی حمایت میں آج کلیان پو
ر کے نہرو وہار سمیتی کے ٹیوب ویل پر جلسہ ہوا۔ جلسہ میں کافی مجمع تھا۔ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے ایس پی کے لیڈروں نے لکھنؤمشرقی حلقہ کے عوام سے سماج وادی پارٹی کو جتانے کی اپیل کی۔ جلسہ میں راجیو نگر، کیشو وہار، بجرنگ نگر، آر کے پورم سمیت دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ آئے ۔ لکھنؤ مہا نگر اور ضلع کے سماج وادی لیڈروں اور کارکنوںنے لوگوں سے سماج وادی حکومت کی حصولیابیاں بتائیں اور ایس پی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔جلسہ میں مہا نگر صدر مکیش شکلا، شہر جنرل سکریٹری محمد حنیف خان، ریاستی وزیر مملکت سنیل سنگھ یادو، سابق راجیہ سبھا رکن بنواری لال کنچھل، وجے یادو سمیت سیکڑوں کی تعداد میں پارٹی لیڈران، کارکنان اور عہدیداران شامل ہوئے۔
جلسہ کے بعد لیڈروںنے فیض آباد روڈ پر پد یاترا کر کے پارٹی امیدوار جوہی سنگھ کو کامیاب بنانے کیلئے لوگوں سے تعاون اور ووٹ دینے کی اپیل کی۔