نیویارک: حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق چائے عمر میں اضافہ کر سکتی ہے اور ایسی بیماریوں سے بچا سکتی ہے جن کی وجہ سے اچانک موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سائنسدانوں نے حال ہی میں چائے اور کافی کے اثرات پر ایک جامع تحقیق کی اور اٹھارہ سے پچانوے سال کی عمر کے 13 لاکھ سے زائد لوگوں سے انٹرویو کئے اور ان کی صحت کے متعلق اہم معلومات ریکارڈ کیں، یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی ایک اہم میٹنگ میں بتایا گیا کہ چائے میں یہ خصوصیت پائی جاتی ہیں کہ یہ عمر میں اضافہ کر سکتی ہے اور ایسی بیماریوں سے بچا سکتی ہے جن کی وجہ سے اچ
انک موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
چائے میں پائے جانے والے مادے فلیونائڈ کی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کو اس معاملے میں اہم ترین قرار دیا گیا ہے۔ تحقیق کاروں نے بتایا کہ چائے باقاعدگی سے پینے والوں میں ایسی بیماریوں کی شرح کم ہو جاتی ہے کہ جن کا دل سے تعلق نہیں۔ اگرچہ چائے کو دل کی بیماریوں میں بھی مفید پایا گیا ہے لیکن چائے ان کے علاوہ دیگر بیماریوں کا کنٹرول کر کے موت کا خدشہ چوبیس فیصد تک کم کرتی ہے، چائے کو کافی کی نسبت زیادہ مفید قرار دیا گیا ہے کیونکہ کافی پینے والوں میں سگریٹ نوشی جیسی عادات بھی عام پائی گئی ہیں جو دل کے مسائل کا باعث بنتی ہیں، اس تحقیق میں صرف چائے کے بارے میں سوالات کئے گئے اور یہ نہیں پوچھا گیا کہ اس میں دودھ استعمال کیا گیا یا نہیں اس لئے مندرجہ بالا فوائد صرف چائے کے حوالے سے ثابت ہوئے ہیں۔