بدایوں، (یو این آئی) اترپردیش میں ضلع بدایوں کے کٹرہ شہادت گنج گاؤں کا عصمت دری معاملہ ابھی سرخیوں میں ہی ہے کہ اسی علاقہ میں ایک آٹھ سالہ بچی کی عصمت دری کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ ضلع بدایوں کے ظریف نگر علاقہ میں آٹھ سال کی بچی اپنے والد کے ساتھ کھیت پر گئی تھی۔
والد کھیت میں پانی کی سینچائی کے لئے کام میں مشغول تھا۔ اسی دوران کسی نامعلوم شخص نے بچی کے آنکھ پر کپڑا باندھ کر اسے اٹھا لیا۔ بعد میں والد نے اپنی بیٹی کی تلاش کی تو بچی کو باجرے کی کھیت میں بیہوش اور بری حالت میں پایا۔ متاثرہ معصوم بچی کے والد نے بتایا کہ بچی کے ساتھ غلط کام کیا گیا ہے۔ وہ کھیت پر پانی لگا رہا تھا ، جس کے لئے پاس میں مشین چل رہی تھی۔ انجن کے پاس سے کسی نے اس کی آنکھ پر پٹی بانکھ کر اٹھالیا۔
بعد جب اسے تلاش کیا تو باجرے کی کھیت میں بری حالت میں ملی۔ پولس نے بچی کا طبی معائنہ کرانے کے بعد علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرادیا ہے۔ بدایوں ضلع پولس سپرنٹنڈنٹ مان سنگھ چوہان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پاسکو ایکٹ کے تحت بھی معاملہ درج کیا گیا ہے اور ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔