کانپور(نامہ نگار)۔ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روشن جیکب کی ہدایت پرکانپور کے اہم راستوں پر چلائے جارہے ٹیمپو، ٹیکسی جو بغیر پرمٹ کے مقررہ تعدادسے زیادہ تعداد میں سواری بٹھا کر اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے مقررہ راستوںکے علاوہ دیگر راستوں پر چل رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی مہم آٹھ بجے سے بارہ بجے تک شروع کی گئی ۔مہم کے تحت رامادیوی سے ٹکسال تک اے آر ٹی۔ او۔ ودیشا سنگھ واڈیشنل سٹی مجسٹریٹ کے ذریعہ ۳۱ٹیمپو کو ضبط کرایا۔ جبکہ وجے نگر سے ٹاٹ مل تک ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ واے ۔ آر ۔ ٹی ۔ او منوج ورما نے ۳۶میںسے ۲۴ ٹیمپوکو ضبط کیا اور بارہ ٹیمپو کا چالان کیا۔ اس کے علاوہ پنچکی چوراہا سے سرکٹ ہائوس وراما دیوی تک ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ اور اے ۔ آر ۔ ٹی ۔ او سیا رام ورما نے ۱۳ٹیمپو کو ضبط اور گیارہ کا چالان کیا۔ اس کے علاوہ اے ۔ آر ۔ ٹی ۔ اوکے پی گپتا نے۱۲ٹیمپو کوضبط اور تین ٹیمپو کاچالان کیا۔