بکیور،فتح پور(نامہ نگا)۔تہواروں کے پیش نظرامن وامان قائم کرنے کے مقصدسے ایس پی ونود کمار سنگھ کی ہدایت پرآج قصبہ سمیت مختلف گائوںمیں پولیس نے فلیگ مارچ کرتے ہوئے عوام کو تحفظ کی یقین دہانی دلاتے ہوئے تہواروںکو پرامن طور پر منانے کا پیغام دیا۔ جمعرات کو بکیور قصبہ علاقہ میں عیدالاضحی ،نوراتر پرامن قائم کرنے کے مقصدسے ایس پی ونود کمارسنگھ کی ہدایت پرسی او انوراگ درشن کی قیادت میں بکیور قصبہ ، شکیرا باد، بیچک چوراہا، سمیت مختلف گائوںمیں پولیس اہل کاروںنے فلیگ مارچ کے ذریعہ لوگوںکوتحفظ کی یقین دہانی کرائی۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں بکیور سرائے میں گائوں سماج کی آراضی پر تعمیری کام کے معاملے میں دوفرقوںکے درمیان پتھرائو سے ماحول کشیدہ ہو گیا ہے ۔ اس کے پیش نظرانتظامیہ نے لوگوںسے امن قائم کرنے کی اپیل کی ہے ۔