لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔سکریریٹ کے فرضی پاس بنوانے کے معاملہ میں خصوصی بندوبست افسر کا صفائی ملازم مہک شامل تھا۔ اس انکشاف کے بعد سکریٹریٹ انتظامیہ نے صفائی ملازم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ سی او راجیش شریواستو نے بتایا کہ پوچھ گچھ میں سامنے آیا کہ مہک اب تک ۲۲ لوگوں کے فرضی سکریریٹ پاس بنوا چکا ہے جس کے بارے میں اطلاع حاصل کی جا رہ ہے۔ اس کی جانب سے بتائی گئی باتوں کی تصدیق کی جا رہی ہے۔