کانپور ( نامہ نگار)۔ْ نواب گنج تھانہ علاقہ میں عشق کے معاملے میں نوجوان عاشق کو اغواکرنے کے بعد قتل کردیا۔ قتل کے بعد لاش کوبورے میں ڈال کر دھرم شالہ میں پھینک دیا اور کنبے کے ساتھ فرار ہو گیا۔ موقع پرپہنچ کرپولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔ پولیس ملزم کو تلاش کرنے کابہانہ کرتے ہوئے متوفی نوجوان کے اہل خانہ کوتھانے لے گئی اور دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کرتی رہی۔ موصولہ خبر کے مطابق تھانہ علاقہ کے کھیورا کا باشندہ روی ریداس کامعاشقہ علاقے میں ہی رہنے والے رام بابو نشاد کی بیٹی پوجا سے تھا۔ لڑکی کے اہل خانہ کو یہ منظور نہیں تھا۔ دونوں کنبوں کے درمیان اس سلسلے میں تنازعہ بھی ہو چکا تھا۔ رام بابو نے گذشتہ شب سوتے ہوئے روی کو داماد سنیل وسشیل کے ساتھ مل کراغوا کرلیا۔ پوجان نے روی کے گھر جاکر روی کو قتل کرنے سے بچانے کی فریاد کی۔لیکن لڑکی کے اہل خانہ نے روی کو قتل کردیا۔ قاتلوں میں روی کی لاش کوایک بورے میں ڈال کربند پڑی ہوئی دھرم شالہ میں پھینک دی۔ روی کے اہل خانہ کو دیکھ کر قاتل لاش کوچھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ اسی دوران جائے موقع پرپولیس بھی پہنچ گئی۔ دھرم شالہ میں خون آلودہ کلہاڑی ، ہنسیا اور بورے میں لاش پڑی ہوئی تھی۔ جوتین حصوں میں من
تقسم تھی ۔پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ دوسری طرف پولیس متوفی کے اہل خانہ کو تھانہ لے گئی اور دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کے لئے تھانے میں بٹھائے رکھا۔ پولیس مفرور ملزمین کی سرگرمی سے تلاش کررہی ہے ۔