لکھنؤ۔سماج وادی شہر اکائی کے جنرل سکریٹری محمد حنیف خان نے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ یوگی ادتیہ ناتھ اور ساکشی مہاراج پر خاص طبقے کے لوگوں پر اشتعال انگزیز بیان بازی کی مذمت کی ہے کہا کہ دوسرے صوبوں میں ہوئے ضمنی انتخابات میں اپنی ہار سے بوکھلا کر اترپردیش میں مذہبی وفرقہ پھیلا کر ریاست کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں ۔ شہر کے جنرل سکریٹری محمد حنیف خان نے کہا کہ لوک سبھا کے انتخاب میں وزیر محمد اعظم خاں پر الیکشن کمیشن نے تشہیرکرنے پر روک لگا دی تھی ۔ ممبر پارلیمنٹ یوگی ادتیہ ناتھ اور ساکشی مہاراج پر ضمنی انتخابات میں روک کیوں نہیں لگا رہے ہیں ۔
اگر الیکشن کمیشن نے اس پر روک نہ لگائی تو ملک کے مسلمانوں اور سیکولر ذہنیت کے لوگوں کا جمہوریت پر سے اعتماد ختم ہوجائے گا۔