لکھنؤ۔ اردو تحفظ و ترقی بورڈ کے چیئر مین وسیم حیدر نے اترپردیش میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ برقرار رکھنے اور ترمیمی ایکٹ ۱۹۸۹جائز ٹہرانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے محبان اردو کیلئے کافی اہم اور تاریخ ساز فیصلہ بتایا ہے ۔ وسیم حیدر نے کہا کہ اردو کسی قوم یا مذہب یا علاقائی زبان نہیں ہے بلکہ یہ پورے ملک کی ایک پسندیدہ زبان ہے اسے پسند کرنے والوں میں سبھی مذاہب کے لوگ شامل ہیں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس طرح کا تاریخی فیصلہ دیکر اردو کے ساتھ انصاف کیا ہے اس فیصلے سے محبان اردو کا عدالت عظمٰی پر اعتماد بڑھاہے۔