حالیہ ریلیز فلم کوئن نے جس طرح کی کامیابی حاصل کی ہے اس سے کنگنا رناوت بالی ووڈ کی کوئن ثابت ہو رہی ہیں۔کیونکہ اس وقت سب سے زیادہ فلمیں کنگنا کے پاس ہی ہیں اور تمام پروڈیوسر ڈائریکٹر اپنی فلموں میں کنگنا کو لینے کی خواہش رکھتے ہیں۔کوئن کے بعد کنگنا کی قسمت بدل چکی ہے اور وہ اس مقام پر آ پہنچی ہے جہاں سے کچھ لوگوں کی زندگی پر بننے والی فلموں میں ان کو سب سے فٹ مانا جا رہا ہے۔ایسے ہی سبجیکٹ پر سنجے لیلا بھنسالی جو فلم بنانے جا رہے ہیں اس میں کنگنا کو لینا چاہ رہے ہیں تو دوسری طرف اسی قسم کی فلم ڈائریکٹر ہنسل مہتا بھی بنانے والے ہیں۔وہ بھی اپنی فلم میں کنگنا کو لینے کا ارادہ ظاہر کر چکے ہیں۔ہنسل مہتا سٹی لائٹس کے بعد ایک بایوپک فلم بنانے والے ہیں۔وہ شاہد کے طور پر ایسی بایوپک فلم بنا چکے ہیں جس نے کافی داد وصول کی تھی۔جانکاروں کی مانیں تو کنگنا کے پاس اس وقت کافی فلمیں ہیں اور یہ سمجھنا مشکل ہے کہ وہ ان سب فلموں کے لئے وقت کیسے نکال پائیں گی۔سب سے پہلے کنگنا تنو ویڈس منو کے سیکول میں کام کرنے جا رہی ہیں جس میں ان کا ڈبل رول ہوگا۔اس کے بعد وہ ڈائریکٹر ریما کاگٹی کی ایک فلم شوٹ کریں گی۔اس رومانٹک فلم میں سیف علی خان ان کے کواسٹار ہوں گے۔اس کے بعد عرفان کے ساتھ کنگنا ڈائریکٹر سائیں کبیر کی فلم ڈیوائن لورس شوٹ کریں گی جو انڈو-فرینچ پروڈکشن فلم ہوگی۔نکھل اڈوانی کی فلم ’کٹی بٹی‘میں کام کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کنگنا کر چکی ہیں جس میں کنگنا بغیر شادی کے عمران خان کے بچے کی ماں بنی نظر آئیں گی۔سب سے بڑا مسئلہ اس وقت کنگنا کے سامنے یہی ہے کہ وہ ہنسل مہتا اور لیلا بھنسالی کی دو بایوپک فلموں میں سے کس کے لئے تیار ہوں۔کیونکہ ان کی نظر میں دو دو بایوپک فلمیں کرنے کا کوئی مطلب نہیں بنتا۔اس کے علاوہ پرکاش جھا بھی کنگنا کے ساتھ ایک بار پھر باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ان کی پچھلی فلم ستیہ گرہ، امیتابھ بچن، اجے دیوگن، ارجن رامپال اور کرینہ کپور جیسے ستاروں کی موجودگی کے باوجود فلاپ ہوگئی تھی تو اب پرکاش جھا کنگنا کے ساتھ کامیابی کی سیڑھیاں چڑھنا چاہ رہے ہیں۔