ماہرین طب کے مطابق رات کو اندھیرے میں سونا صحت کیلئے بہتر ہے جو لوگ رات کو کمرے میں ہلکی روشنی میں سونے کے عادی ہیں وہ رات کو بے چینی کے عالم میں نیند پوری کرتے ہیں اور دوسرے دن وہ دن میں بھی روز مرہ کے کام کاج پوری تندھی سے سرانجام نہیں دے سکتے۔ماہرین طب نے ان لوگوں کو بھی خبردار کیا ہے جو رات کو ٹیلی ویژن چلتا ہوا چھوڑ کر سونے کے عادی ہیں۔ ماہرین کے مطابق رات کو نیند کے دوران روشنی خاص طور پر ذہنی صحت کیلئے ایک خطرہ ہے۔ برطانوی روزنامے ڈیلی میل میں شائع ہونے والی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے لوگ خواہ مخواہ دن کے وقت اداس نظر آتے ہیں۔ اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والے لوگ بھی اس صورتحال سے دوچار ہو سکتے ہیں۔
اور خاص طور پر خواتین میں چھاتی کا سرطان بڑھ جاتا ہے۔ اوہویو اسٹیٹ یونیورٹی میں ہونے والی اس تحقیق میں رات کو روشنی میں سونے اور رویوں میں تبدیلی کے درمیان تعلق دیکھا گیا۔ یہ تحقیق سوسائٹی فار نیورو سائینیکا کانفرنس امریکہ کے سالانہ اجلاس میں پیش کی جا چکی ہے۔