نئی دہلی (بھاشا) خواتین کی موبائل تک پہنچ بڑھانے اور ان کے درمیان موبائل کے استعمال کو حوصلہ دینے کے لئے یونینار نے آج ایک منصوبہ پیش کیا ہے۔ جس کے تحت وہ آئندہ سات ماہ کی مدت میں ۱۸۳۶۵۴ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ مردوں کے مقابلے خواتین میں موبائل کے کم استعمال کو پیش نظر رکھتے ہوئے شروع کی جانے والی اس اسکیم کو ’سمپرک‘ نام دیا گیا ہے۔ صنعتی تنظیم جی ایس ایم اے یونینار کے اس پروجیکٹ کیلئے ۷۰ ہزار ڈالر فراہم کرے گی۔جو مغربی اترپردیش،مشرقی اترپردیش اور بہار سرکل میں نافذ ہوگی۔ اسکیم کے تحت یونینار ایک جوڑا سم پیش کرے گی جسے ایک دوسرے سے جوڑا جائے گا۔ ایک سم کے ریچارج پر دوسرے سم کو اضافہ بونس منٹ حاصل ہوں گے۔ کمپنی نے یہ پیش کش اس طرح تیار کی ہے۔ کہ ایک سم کا است
عمال خاتون کو کرنا ہے۔ یونینار کے ایک اعلیٰ افسر راجیو ادیھاکاری نے یہاں بتایا کہ موبائل کافائدہ دیہی علاقوں میں رہنے والی خواتین کو فراہم کرنے کی ضرورت کے پیش نظر ہم نے ایک پروڈکٹ تیار کیاہے جوان خاتون صارفین کیلئے فائدے مندہوگا جنہوں نے اب تک موبائل خدمات کا استعمال نہیں کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خواتین کے ذریعہ سم کارڈ کو صارفین کے دروازے پربھی دستیاب کرایاجائے گا۔