بریلی(وارتا)بریلی کے دیورنیا علاقہ میں پولیس نے کل دیررات دولوگوں کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے پچاس ہزار روپئے کے جعلی نوٹ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جعلسی کرنسی کاروبار کے سرغنہ کی تلاش میں پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ مخبر کی اطلاع ملنے کے بعد ریچھا ریلوے اسٹیشن روڈ پر کل رات چیکنگ کے دوران بغیر نمبر کی پلیٹ کی موٹرسائیکل پر سوار دونوجوانوں فہم اورصدام کو پولیس نے روکا تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے ۵۰ہزار روپئے کی جعلی کرنسی برآمد کی پولیس نے دونوں کو تفتیش کے بعد جیل بھیج دیا۔