فتح پور(نامہ نگار)گھریلو گیس کی آن لائن بکنگ کے بعد صارفین کو مسائل کا سامنا کرناپڑرہاہے اس سلسلے میں ضلع تاجریونین کے عہدیداران نے ضلع مجسٹریٹ عرضداشت سپر د کرتے ہوئے گیس ایجنسیوںمیں آن لائن کے ساتھ ساتھ کائونٹر کو کوپن بکنگ بندوبست کی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔عہدیداران نے ٹریفک بندوبست کو بہتر کرنے اورٹیمپو اسٹینٹ کی تعیمرکرانے کا بھی مطالبہ کیا۔ دوشنبہ کو ضلع تاجر یونین کے ضلع صدر کشن مہروتراکی قیادت میں تنظیم کے عہدیداران وکارکنان نے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کرکے گیس ایجنسیوں کے ذریعہ یکم ستمبر سے شروع کی گئی آن لائن بکنگ سے صارفین کو ہونے والی پریشانیوں سے واقف کرایا۔