لکھنؤ۔ (نامہ نگار) چنہٹ علاقہ میں رہنے والے ایک سنیٹری کاروباری نے پڑوس میں رہنے والے ایک مزدور کے چار سال کے بچے کے ساتھ بدفعلی کی۔
بچے نے واقعہ کے بارے میں کنبہ کے لوگوں کو بتایا تو کنبہ والوں نے ملزم دکاندار کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے معاملہ کہ سنگینی کے پیش نظر ملزم دکاندار کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس سلسلہ میں انسپکٹر چنہٹ جے پی سنگھ نے بتایا کہ مٹیاری کے کمتا کے رہنے والے سچن چودھری کی چودھری سنیٹری نام سے دکان ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اتوار کے روز سچن پڑوس میں رہنے والے ایک مزدور کے چار سال کے بچے کو ٹافی دلانے کے بہانے سے اپنے ساتھ بلاکر لے گیا۔
سچن اس بچے کو اپنی دکان کے اندر لے گیا۔
اس کے بعد ملزم دکاندار نے معصوم کے ساتھ غیر فطری عمل انجام دیا اور بچہ کو ڈرا دھمکا کر روانہ کر دیا۔ گھر پہنچنے کے بعد بچہ نے اپنے گھر والوں کو اس واقعہ کے بارے میں بتایا۔ معصوم کی بات سن کر کنبہ والے حیران رہ گئے۔ وہ لوگ فوراً بچے کو لیکر چنہٹ کوتوالی پہنچے اور اس معاملہ میں ملزم دکاندار سچن کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے اس گھنونی حرکت کو انجام دینے والے ملزم سچن کو فوراً گرفتار کر لیا۔