لکھنؤ۔(نامہ نگار)ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی سمیت ۱۲؍افراد کے خلاف دفعہ ۱۵۶(۳) آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرائے جانے کے مطالبہ کو لے کر دائر عرضی کو سی جے ایم سنیل کمار نے خارج کر دیا ہے۔ وہیں دوسری جانب علی گنج سیکٹر کیو واقع کوئنس کانوینٹ اسکول کو آئندہ تعلیمی سال سے بند کرنے کا حکم ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ کے جسٹس راجیو شرمااور جسٹس اجے دیال نے عرضی گزار ڈاکٹر وی سی پانڈے کی جانب سے اپنے وکیل ڈٰ کے سنگھ کے دلائل سننے کے بعد دیا ہے۔