کنگسٹائون۔مشفق الرحیم نے انگلی میں چوٹ کے باوجود قسمت سہارے کے ناٹ آئوٹ 70 رن بنا کر بنگلہ دیش کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ میں امیدیں برقرار رکھی۔پہلی اننگز میں 302 رنز سے پچھڑنے کے بعد فالوآن کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹ پر 256 رن بنائے۔اس طرح سے بنگلہ دیش کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے اب بھی46 رنز درکار ہے۔ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز سات وکٹ پر 484 رن بنا کر ختم قرار کی تھی۔سلامی بلے باز تمیم اقبال کی 53 رن کی تیز اننگز کے باوجود بنگلہ دیش کا اسکور ایک وقت چار وکٹ پر 110 رن تھا اور اس پر بڑی شکست کا خطرہ منڈلا رہا تھا۔مشفق الرحیم اور محموداللہ66نے یہاں سے پانچویں وکٹ کیلئے 130 رن کی ساجھیداری کرکے ویسٹ انڈیز کو کافی پریشان کیا۔مشفق الرحیم کو سلپ میں دو بار زندگی ملے جبکہ محموداللہ کا بھی کیچ چھوٹا۔کامچلائو اسپنر کرس گیل نے انہیں سویپ کرنے کیلئے للچایا۔وہ صحیح ٹائمنگ سے شاٹ نہیں لگا پائے لیکن ایکسٹرا کور پرایڈوڈرس نے آسان کیچ ٹپکا دیا۔کیمار روچ اور دوسری نئی گیند نے ویسٹ انڈیز کو کامیابی دلائی۔ان کی گیند محموداللہکے بلے کا اندرونی کنارہ لے کر وکٹ کیپر دنیش رام دین کے محفوظ دستانے میں پہنچ گئی۔اس سے کچھ منٹ پہلے مشفق الرحیم کے دائیں ہاتھ کی بیچ کی انگلی پر چوٹ لگی جس کا انہوں نے میدان پر ہی لمبا علاج کرایا۔