رامپور(نامہ نگار)پھول والی بغیہ میں ہاتھی خانہ چوراہے کے قریب آج ریاستی کابینہ کے پارلیمانی امور وشہری ترقیات کے وزیراعظم خان نے ریاستی سیکٹرپروگرام کے تحت رامپورمیں پینے کے پانی اسکیم کے تحت ۲۵سوکلولیٹر پانی کو صاف کرنے اورٹیوب ویل کا سنگ بنیاد رکھا۔ایک مختصرتقریب میں کابینی وزیرنے سنگ بنیاد کے بعد جلسہ کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ذریعہ ضلع کے عوام کو معمولی تحفہ دیاجارہاہے۔انھوں نے کہا کہ علاقہ میں کافی عرصہ سے صاف پینے کے پانی کے لئے اوورہیڈ کا مطالبہ کیا جارہاتھا۔جس کا آج آغاز کیاجارہاہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی مذکورہ تعمیری کام جلد مکمل کردیاجائے گا۔ ٹینک کی تعمیر سے بیل داران، ٹاٹ شاہ میاں،بجریاخانسامہ ،بغدادی محلہ ، گھیر اعظم خان وغیرہ میں آسانی سے پانی کی فراوانی ہوسکے گی۔ انھوں نے اعلان کیا کہ مذکورہ مقام پر خواتین کیلئے خوبصورت پارک بنایا جائے گا۔