بارہ بنکی(نامہ نگار)الجواہری کا بیان جس میں اس نے ہندوستان میں القاعدہ کی بنیاد قائم کرنے کاانتباہ دیا تھا۔اورکہاتھا کہ ہندوستان میں دہشت گردی کی وارداتوں کو انجام دیا جائے۔اس بیان کی مخالفت میں بی جے پی اقلیتی مورچہ نے القاعدہ کے سربراہ الجواہر کا پتلابی جے پی دفتر پر نذرآتش کیا کارکنان نے اس کے پتلے کو پھانسی دی۔اقلیتی مورچہ کے علاقائی صدر راجہ قاسم نے کہا کہ انسان کو حیوان بنانے والے لوگوںکو ہندوستان کے مسلمان نہ تو پسند کرتے ہیں اورنہ ہی اس کی حمایت کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ ایسی ذہینت کے لوگوںکو ناکامی کاسامنا کرنا پڑے گا۔انھوں نے کہا کہ مرکز میں قومیت کی بات کرنے والے بی جے پی کی حکومت ہے۔جس کی بہادری سے الجواہری واقف نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ جواہری کے منصوبوںکو ہندوستان میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔اوراگرایساموقع آیا تو القاعدہ کی سرپرستی کرنے والے پاکستان کانام دنیا کے نقشہ سے مٹادیا جائے گا۔اس کام کیلئے ہندوستان کے مسلمان اپنے ملک کیلئے ہمیشہ
قربانی دینے کیلئے تیار ر ہیں گے اس موقع پر مورچہ کے نائب صدر فاروق انصاری ، ضلع صدر فراز وکی،علاقائی سکریٹری محمد سعید نظامی ، حافظ دستگیر، محمد فرقان اورمحمد شانوسمیت اقلیتی مورچہ کے کارکنان کثیرتعداد میںموجود تھے۔