گورکھپور(نامہ نگار)شہر میںاب سڑکوں کے کنارے بے ترتیب طریقے س ٹیمپوکھڑے نہیں ہوسکیں گے۔کیونکہ میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ شہر کے سات علاقوں میں ٹیمپواسٹینڈ تعمیرکئے جائیں گے۔
میونسپل کارپوریشن ٹی او افسران کے مشترکہ معائنہ کے بعد علاقوں کی نشان دہی کرلی گئی ہے۔جب کہ ٹیمپو چلنے کے راستے ابھی تک مقررنہیں کئے گئے ہیں اسی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیمپوبے ترتیبی سے کھڑے کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے سڑک پر جام لگ جاتا۔اسی کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن اورآرٹی اوکے جلسہ میں شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹینڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
اس فیصلے کے بعد کارپوریشن اورآڑٹی اوافسران نے شہر کے مختلف علاقوں کا سروے کیا سروے کے بعد افسران نے نوسڑھ چوراہا، خزانچی چوراہا اوربرگدواں چوارہے کے قریب ٹیمپو اسٹینڈ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ میونسپل کارپوریشن کے اسسٹینٹ انجینئر آرایس یادو نے اس سلسلے میں بتایاکہ ٹیمپواسٹینڈ بنانے کیلئے شہر کے سات علاقوں کی نشان دیہی کردی گئی ۔