بارہ بنکی(نامہ نگار)سماج وادی پارٹی کی پالیسیاں ریاست کو ترقی کے راستے پر لے جارہی ہیں۔ریاست کے عوام کی ضروریات کے پیش نظر ہی اکھلیش حکومت کام کررہی ہے صحت ، کنبہ بہبود کیلئے ریاست میں ۱۰۸؍ ایمبولنس کے علاوہ ۱۰۲؍ایمبولنس کے ذریعہ عوام کو ایمرجنسی طبی سہولیات مہیا کرانادرجہ ایک سے اعلیٰ تعلیم تک مفت تعلیم کا بندوبست،حلف نامہ کے بندوبست کو ختم کرنا،سماج وادی پینشن اسکیم،اقلیت بہبود اسکیم کے تحت لڑکیوں کی تعلیم اورشادی کیلئے ۳۰؍ہزار کی نقد مدد ،قبرستانوںکی چہاردیواریوں کی تعمیر دیہی ترقی کیلئے ڈاکٹر رام منوہرلوہیا ہمہ جہت اسکیم کے ذریعہ رہائش مہیا کرانا ،نہراورپمپ کے ذریعہ آبپاشی کا مفت بندوبست ،شہری غریبوںکو رہائش مہیاکرانے کیلئے آسرااسکیم کا افتتاح کیاگیا۔
پارٹی کے ذریعہ یکم جولائی سے ستمبر ماہ تک عام لوگوںکو پارٹی میں شامل کرنے کیلے رکن سازی مہم شروع کی گئی ہے۔مذکورہ خیالات کا اظہار خاتون یونین کے جلسہ میں ضلع صدر سروج موریہ نے کیا۔
انھوں نے کہا کہ جس طرح فوٹوگرافر لوگوں کے فوٹوں کھینچتا ہے اورعمدہ آرٹ بناتاہے لیکن اس میں فوٹوگرافر کافوٹو نہیں ہوتاٹھیک اسی طرح پارٹی کارکنان تنظیم کو مضبوط کرنے کا کام کرتے ہیں اسی لئے پارٹی کے اصلی مالک کارکنان ہی ہوتے ہیں۔جلسہ میں ضلع نائب صدر ناظمہ شاہین،ریتا ورما، شہرصدر سروجایادو، امر جہاں اورکملیش کمار ی وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔