نئی دہلی۔ حکومت سے انچیون ایشیائی کھیلوں کیلئے ہری جھنڈی ملنے کے بعد ہندوستانی مرد اور خواتین فٹ بال ٹیموں کے کوچوں نے اپنی اپنی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ مرد ٹیم کے کوچ وم کوورمینس اور خواتین ٹیم کے کوچ ترن رائے نے حکومت سے منظوری ملنے کے بعد ایشیائی کھیلوں کیلئے اپنی اپنی ٹیموں کا اعلان کردیا۔ وزارت کھیل نے آج ہی ہندوستانی ٹیم کو اپنی منظوری دی تھی جس میں فٹ بال کو بھی شامل کیا گیا۔ اس سے پہلے تک فٹ بال ٹیم کے جانے پر سوالیہ نشان لگے ہوئے تھے۔ڈیمپو کے یلوئن جارج۔ پونے کے سلام رنجن سنگھ اور دھنپالگیش اور اسپوٹٹوگ کلب ڈی گوا کے رولن بورجیس۔ ایشیائی کھیلوں کی انڈر ۔23 ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔ خواتین میں سپریا راترے۔ اندمتی۔ جیوتی این۔ بریٹ اور رینا رائے دیوی بھی ایشیاڈ کا ٹکٹ نہیں پا سکیں۔ مرد ٹیم کو ایشیاڈ میں گزشتہ رنراپ یواے ای اور اردن کے ساتھ رکھا گیا ہے جو عالمی رینکنگ میں ہندوستان سے کہیں اوپر ہیں۔ ہندوستان کا پہلا میچ متحدہ عرب امارات سے 15 ستمبر کو اور دوسرا میچ اردن سے 22 ستمبر کو ہو گا۔ خوا
تین ٹیم کو جنوبی کوریا۔ مالدیپ اور تھائی لینڈ کے ساتھگرپے میں رکھا گیا ہے۔ ہندوستان کا پہلا میچ 14 ستمبر کو مالدیپ سے۔ دوسرا 17 ستمبر کو جنوبی کوریا سے اور آخری گروپ میچ لینڈ سے 19 ستمبر کو ہو گا۔ملک کی تاریخ میں پہلی بار دو پیرالمپک کھلاڑیوں نے پیرا ٹیبل ٹینس ورلڈ چمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کیا لیکن ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن آف انڈیا’ٹی ٹی ایف آئی‘اورپیرالمپک کمیٹی آف انڈیاپی سی آئی کے درمیان کے تال میل کے فقدان میں دونوں کھلاڑیوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا اور دونوں کھلاڑی چمپئن شپ میں حصہ لینے چین نہیں جا سکیں۔ یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق اس معاملے میں ہندوستانی کھیل اتھارٹی بھی یہ کہتے ہوئے پلہ جھاڑ رہا ہے کہ ٹی ٹی ایف آئی نے تجویز میں بھیجنے میں تاخیر کی۔ ادھر ٹی ٹی ایف آئی کا کہنا ہے کہ ویزا کی رسم پوری کرنے کیلئے وقت نہیں تھا۔ دونوں ہی فریق اپنا دامن بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چین کے بیجنگ میں چھ سے 14 ستمبر تک پیرا ٹیبل ٹینس ورلڈچمپئن شپ کیلئے گجرات کی بھاونا پٹیل وہیل چئیر کلاس ،4۔ اور سونل پٹیل وہیل چئیر کلاس م،3۔ نے ملک کی جانب سے کولیفائی کیا تھا۔ دونوں ہی کھلاڑی ویل چیئر کٹیگری میں کھیلتی ہیں۔ بھاونا نے گزشتہ سال چین میں ہوئی پیرا ٹیبل ٹینس میں تمغہ جیتا تھا۔ سونل نے بھی اس چمپئن شپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کی وجہ سے دونوں کو عالمی چمپئن شپ میں داخلہ مل گیا تھا۔ اسی چمپئن شپ کی بنیاد پر ریو پیرالمپک ۔2016 کیلئے کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا۔ پیرالمپک کھلاڑیوں کیلئے لڑائی لڑ رہے پردیپ راج نے سائی اور وزارت کھیل کے حکام سے ملاقات کر ان کھلاڑیوں کے لئے ٹریننگ کیمپ لگانے کا مطالبہ کیا۔ٹی ٹی ایف آئی کے سیکرٹری جنرل دھن راج چودھری نے تو یہ کہہ کر اپنا پلہ چھڑانے کی کوشش کی کہ انہیں پیرالمپک ٹیبل ٹینس کے قوانین کی معلومات نہیں ہے دوسری طرف پی ایس آئی کے صدر راجیش تومر کہنا ہے کہ ٹیم منتخب ہوکر بھیجنا ٹی ٹی ایف آئی کا کام ہے گزشتہ دو سال سے ان کھلاڑیوں کیلئے کوئی ٹورنامنٹ منعقد نہیں کرایا گیا ہے۔