نئی دہلی۔ خواتین ڈبلز بیڈمنٹن کھلاڑی جوالہ گٹٹا ایشیائی کھیلوں میں نہیں کھیلیں گی۔ انہوں نے انچیون ایشیائی کھیلوں سے نام واپس لے لیا ہے۔ دائیں گھٹنے میں مسل کی وجہ سے گٹٹا نے ایسا فیصلہ لیا۔ عالمی چمپئن شپ میں اشونی پونپپا کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتنے والی جوالہ کے دائیں گھٹنے میں درد تھا۔ اس نے ڈاکٹر کو دکھایا ج
نہوں نے اسے اگلے دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا جوالہ نے کہا میں نے جب عالمی چمپئن شپ کے بعد ایشیائی کھیلوں کی تیاری شروع کی تو میرے گھٹنوں میں ہلکا درد تھا۔ میرے کوچ نے بھی کہا کہ جب تک برداشت ہو رہا ہے، ٹھیک ہے لیکن کل میرے گھٹنے میں مسل آ گیا۔ اس نے کہا اس میں سوجن تھی لہذا میں نے دو ڈاکٹروں کو دکھایا جنہوں نے مجھے 10سے 12دن آرام کا مشورہ دیا۔ میرے پاس ایشیاڈ سے نام واپس لینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔ میں نے اپنے کیریئر میں چوٹ کی وجہ سے کسی ٹورنامنٹ سے نام واپس نہیں لیا لہذا یہ عجیب ہے۔جوالہ نے کہا اب سوجن کم ہے لیکن میں اپنے گھٹنوں پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتی۔ میری عمر بھی اب بڑھ رہی ہے لہذا مجھے احتیاط برتنی ہوگی۔ امید ہے کہ میں یورپی سرکٹ پر لوٹوںگی۔