ممبئی: اداکارہ پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی فلموں میں نئے تجربات کرنا اچھا لگتا ہے تاہم انہیں جب کوئی ببلی کے نام سے پکارتا ہے تو انہیں اچھا نہیں لگتا۔ اپنی نئی فلم دعوت عشق کی پروموشنل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ اپنی ہر فلم میں مداحوں کو یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہوں کہ میں اس فلم میں کس روپ میں نظر آئوں گی اور یہی میری کامیابی کی علامت ہے۔ پرینیتی نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہر فلم میں الگ کردار میں نظر آنے پر عوام ان سے بور نہیں ہوتے۔ پرینیتی چوپڑا کی نئی فلم دعوت عشق اسی ماہ ریلیز ہو گی جس میں اداکارہ حیدر آبادی کلچر میں نظر آئیں گی۔ پرینیتی کا کہنا تھا کہ وہ سب کچھ برداشت کرسکتی ہیں لیکن جب انہیں ببلی کہہ کر پکارا جاتا ہے تو وہ اس کو اپنی توہین سمجھتی ہیں۔
–