مرادآباد۔ضمنی انتخاب کے سلسلے میں منعقد جلسہ میں منطقائی کمشنر شیو شنکر سنگھ وڈی آئی جی گلاب سنگھ نے انتخاب کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ بجنوراورمرادآباد ضلع کی سرحد پر آج سے ہی حفاظتی دستوں کو تعینات کیا جائے اورچیکنگ شروع کی جائے تاکہ پڑوسی ریاستوں سے شراب نہ لائی جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ۱۲؍و۱۳؍ستمبر کو اسمبلی حلقوں میں جہاں پر ضمنی چنائو ہونے جارہا ہے وہاں علاقہ کے ۸؍ کلومیٹر کے دائرے میں شراب کی دکانیں بند رہیںگی منطقائی کمشنرنے کہا کہ دونوں اضلاع کے سیلاب سے متاثر
گائوںمیں خصوصی نگرانی رکھی جائے۔اوراتراکھنڈ کی سرحد پر نگرانی میں اضافہ کیاجائے ونظم ونسق قائم رکھنے کیلئے کارروائی کی جائے ۔ ڈی آئی جی گلاب سنگھ نے کہا کہ تھانوں کو موبائل وین مہیاکرائی گئی ہے جو انتخاب کے دوران معائنہ پر رہے۔ضلع مجسٹر یٹ مرادآباد دیپک اگروال نے بتایاکہ مرادآباد میں ۲۸۱۷لوگوںکو مچلکے تحت پابند کیا گیاہے اوراسلحہ جمع کرائے جاچکے ہیں۔ضلع مجسٹریٹ نے کہاکہ اہم پولنگ بوتھوں کی مثالی پولنگ بوتھ کے طور پرتزین کاری کی جائے تاکہ رائے دہندگان کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔رائے دہندگان کیلئے پینے کے پانی کا بھی بندوبست کرا ئے جائے۔منطقائی کمشنر نے کہا کہ انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد چیکنگ مہم شروع کرائی جائے اوردیگر اضلاع کے لوگوںکو ضلع بد رکردیا جائے۔جلسہ میں ضلع مجسٹریٹ رامپور ،امروہااورسنبھل سمیت تمام اضلاع کے پولیس کپتانوں نے حصہ لیا۔