سنبھل(بھاشا)سنبھل ضلع میں اپنے مذہب کو پوشیدہ رکھتے ہوئے شادی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ نخاسہ تھانہ علاقہ کے ریٹھالی گائوں کی رہنی والی ایک خاتوں نے تھانہ میں درج رپورٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ ببلو نام کے ایک شخص نے گزشتہ یکم مئی میں ہندورسم ورواج کے ساتھ اس سے شادی کی تھی لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ مسلمان ہیں۔ترجمان نے بتایاکہ اس معاملے میں پولیس نے کل رات مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔اورمعاملہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔