ایک وہ زمانہ تھا جب فلمی ستارے اپنے مداحوں سے دور دور رہتے تھے اور اپنے عالیشان بنگلہ کی چار دیواری میں اس طرح چھپے رہتے تھے کہ ان کے چاہنے والے ان کے ساتھ دو باتیں کرنا تو دور صرف ایک جھلک دیکھنے کو ہی اپنا نصیب سمجھتے تھے لیکن آج کے ستارے اپنے مداحوں کے ساتھ گھلنے ملنے سے قطعی پرہیز نہیں کرتے۔ پچھلے دنوں ریتک روشن کی ملاقات پونے میں واقع ایک ایسے پرستار سے ہوئی جو پچھلے 14 سال سے ریتک کا زبردست فین رہا ہے۔ یعنی ریتک کی پہلی فلم ’’کہونا پیار ہے‘‘ کے ساتھ ہی وہ چاہنے والا ریتک کا دیوانہ بن گیا اور اس فلم کو کم سے کم 60 بار دیکھنے کے بعد آج بھی پھرسے اس فلم کو دیکھنے کے لئے تیار ہے۔ ریتک کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے وہ پچھلے چار سال سے ان کے جوہو میں واقع گھر کے باہر گھنٹوں کھڑا رہا لیکن پھر جب ایک بار ریتک سے ملاقات ہوگئی تو اپنی چاہت سے نہ صرف ان کا دل جیت لیا بلکہ اپنے ہنر دکھانے کا موقع بھی حاصل کرلیا۔ ریتک کو جب پتہ چلا کہ وہ فین ایک انٹیریئر ڈیزائنر بھی ہے تو اسے اپنے جوہو میں واقع اپارٹمنٹ کے ڈیزائننگ کا موقع دیا گیا۔