ممبئی (بھاشا) نجی زمرے کے سب سے بڑے آئی سی آئی سی آئی بینک نے ملک میں کہیں بھی کسی کو بھی اس کے موبائل فون کے ذریعہ رقم ارسال کرنے کی ’بغیر کارڈ رقم نکالنا‘ خدمت فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے ۔ جس کے تحت رقم پانے والے کا کسی بینک میں اکاؤنٹ ہونا لازمی نہیں ہے۔ رقم پانے والا شخص اپنے موبائل پرآئے ایک کوڈ نمبر کا استعمال کرکے آئی سی آئی سی آئی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے رقم نکال سکتاہے۔
بینک نے اپنے ایک اعلانیہ میں کہا ہے کہ آئی سی آئی سی آئی بینک نے بچت بینک اکاؤنٹ رکھنے والاکوئی بھی صارف اس کی آن لائن بینکنگ خدمات کے ذریعہ کسی دیگر شخص کے موبائل پر رقم منتقل کرسکتاہے ۔ اس کے لئے اسے اس شخص کا موبائل نمبر اور پتہ دینا پڑے گا۔ بینک نے کہا ہے کہ بغیر کارڈ کے نقدی نکالنے والی خدمات کے تحت رقم پانے والے شخص کے موبائل نمبر پر ۶ ہندسوں کا کوڈ ارسال کیا جاتا ہے اس کوڈ کا استعمال کرکے وہ کسی بھی بینک کے اے ٹی ایم کارڈسے ۱۰ ہزار روپئے تک کہ رقم نکال سکتاہے۔ اس سہولت کافائدہ حاصل کرنے والے کو رقم ارسال کئے جانے کے دو روز کے اندر رقم نکال لینی ہوگی۔آئی سی آئی سی آئی کے کارگزار ڈائریکٹر راجیو سبر وال نے کہا کہ ہمیں الیکٹرانک ادائیگی میں توسیع کی کافی امید ہ
ے۔ اس سہولت سے ہمارے صارفین اوران کے کنبے کے افراد اور دوست وغیرہ مستفید ہوں گے۔وہ بغیر کسی بینک اکاؤنٹ کے بھی بینکنگ سہولت سے فیضیاب ہوسکیں گے۔