کانپور (نامہ نگار)۔پولیس انتظامیہ کی کوششوںکے بعد لوٹ کی وارداتوں میں کمی نہیں ہوپارہی ہے ۔ جمعرات کو اسکول کی معلمہ کی موٹر سائیکل پرسوار بدمعاشوںنے طمنچہ دکھا کر لوٹ لیا۔ شور سن کر اسکول کے اسٹاف وملازمین کو دیکھ کربدمعاشوںنے انھیں طمنچہ دکھا کر خوف زدہ کردیا اور فرار ہوگئے ۔ پولیس نے لٹیروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔ خبر کے مطابق براواقع ایم آئی جی کالونی میں رہنے والی معلمہ شرمشٹھا کانجیوال کاکا دیوتھانہ علاقہ کے نوین نگر اسپیک ویل انسٹی ٹیوٹ میں معلمہ ہیں۔ روزانہ کی طرح وہ معلمہ آج صبح بذریعہ کارانسٹی ٹیوٹ پہنچیں۔ معلمہ جب کار سے اتر رہی تھیں پیچھے سے موٹر سائیکل پرسوار دوبدمعاشوںنے طمنچہ دکھا کر معلمہ سے لوٹ مار شروع کردی ۔ بدمعاش معلمہ کی سونے کی زنجیر، دوانگوٹھیاں لوٹ کرفرار ہوگئے۔ دوسری جانب پرس چھیننے کے دوران معلمہ نے شور مچادیا۔شور سن کر ادارے کے ملازمین موقع پرپہنچے تو بدمعاشوںنے ان کو بھی طمنچہ دکھا کر خوف زدہ کردیا اور فرار ہوگئے ۔ لوٹ کی اطلاع ملنے کے بعد ایس او ششی بھوشن وتھانہ پولیس موقع پرپہنچی ۔ ایس او نے ابتدائی تفتیش کے بعد معلمہ کی تحریر پرلوٹ کامقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ایس او نے بتایا کہ بدمعاشوں کی تلاش شروع کردی جائے گی۔