ایٹہ (یواین آئی) اترپردیش کے ایٹہ کی ایک عدالت نے پانچ سال قبل طالب علم کا اغوا کرکے قتل کرنے کے معاملے میں ایک شخص اور اس کے چار بیٹوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔استغاثہ کے مطابق جیتھرا علاقے کے گاؤں بہگو کے نابر سنگھ کا ۱۸ سالہ بیٹا نیم سنگھ ہائی اسکول میں امتحان دینے کے لئے ۱۲ مارچ ۲۰۰۹ کو جیتھرا گیا تھا لیکن گھر واپس
نہیں آیا۔ پندر مارچ کو گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی۔ ۱۸ مارچ کو نیم سنگھ کا کی لاش خراب حالت میں گاؤں کے باہر کھت میں پڑا ملا۔قاتلوں نے اس کے ہاتھ، پیر کی انگلیاں تک کاٹ دی تھیں۔ رشتہ داروں کی طرف سے اغوا اور قتل کا مقدمہ گاؤں کے رمیش اور اس کے بیٹے پپو، سومویر منجو اور سنجو کے خلاف درج کرایا۔پولیس کی تحقیقات میں سامنے آیا کہ مقتول نیم سنگھ کے بھائی کیلاش نے رمیش کے چاروں بیٹوں کو اپنے ساتھ ساتھ دہلی میں مزدوری پر لگالیا تھا۔ اسی دوران ان میں سے ایک پپو دہلی سے ایک لڑکی کو اپنے ساتھ بھگاکر جب گاؤں لے آیا تو کیلاش نے اس کے ساتھ تینوں کو بھی کام سے ہٹادیا۔اس سے ناراض چاروں بھائیوں اور ان کے والد نے بھی کیلاش کے خاندان کو سبق سکھانے کے لئے نیم سنگھ کا اغوا کرکے اس کا قتل کردیا۔اس معاملے میں سماعت کے بعد ایڈیشنل سیشن جج سنجیو کمار تیاگی نے پانچوں ملزموں کو نیم سنگھ کے اغوا کے بعد قتل کرنے کا قصوروار قرار دیتے ہوئے کل شام عمر قید کی سزا سنائی۔