رامپور(نامہ نگار)سی اوسٹی آل حسن خان کی خصوصی ٹیم نے کوتوالی پولیس کے ساتھ چھاپہ مارکر راج دوارا کے ایک گھر میں جسم فروشی کے کاروبار کا پردہ فاش کیاہے۔ کاروبار میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔ جن میں دوافراد اوردوعورتیں شامل ہیں۔ خبر کے مطابق سی اوسٹی کو شہر کوتوالی علاقہ کے راجدوارا کے محلہ بجریہ جبھوخان کے ایک گھر میں جسم فروشی کاروبار کی خبر موصول ہوئی۔ سی او سٹی آل حسن خان نے خصوصی ٹیم وکوتوالی پولیس کوچھاپہ مارنے کا حکم دیا۔ چھاپہ کے دوران گھر سے دوافراد اورگھر سے دوعورتوں کو گرفتار کرلیاگیا۔ جائے موقع سے پولیس نے سات موبائل اورچھ ہزار نوسوستر روپئے برآمد کئے۔ موقع پر موجود علاقہ کے لوگوں نے بتایاکہ گھر میں جسم فروشی کا کاروبار طویل عرصہ سے کیاجارہاہے۔ پولیس ملزمین کو گرفتار کرکے کوتوالی لے گئی۔
پوچھ گچھ کے دوران دونوں عورتوں نے بتایاکہ وہ بیوہ ہیں۔ گھر کی مالکہ شہناز ومسرت جہاں جسم فروشی کا کاروبار کرواتی ہیں۔