لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ سماج وادی پارٹی سے لکھنؤ مشرقی اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخاب میں امیدوار جوہی سنگھ نے اپنے حامیوںکے ساتھ انتخابی تشہیر کے آخری دن درجنوں نکڑ جلسوںکو خطاب کر کے عوام سے ووٹ مانگے اور لوگوں سے وعدہ کیا کہ وہ لکھنؤ کی ترقی کی ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے خود کو وقف کر دیں گی۔ سماج وادی پارٹی کے رہنماؤں مرکزی جنرل سکریٹری اشوک باجپئی، سنیل یادو، ضلع صدر اشوک یادو، شہر جنرل سکریٹری محمد حنیف خان نے آج رحیم نگر میں منعقد عوامی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی سماج وادی حکومت نے سبھی طبقوں کیلئے کام کئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے لکھنؤ کی ترقی کیلئے کئی اسکیموں کی شروعات کی ہے۔ سماج وادی رہنماؤں نے کہا کہ جوہی سنگھ حلقہ میں رہ کر عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔ سماج وادی لیڈروں نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ اچھے دنوں کی بات کرنے والے اب لوگوں کو لڑانے کا کام کر رہے ہیں۔ کرمی مہا سبھا نے لکھنؤ مشرقی حلقہ میں عوامی رابطہ مہم چلاکر
سریندر نگر، چنہٹ ، کٹھوتا ، ورام کھنڈ میں لوگوں سے ووٹ مانگے اور سماج وادی پارٹی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ دوسری جانب ضمنی انتخاب میں سماج وادی پارٹی کے انچارج وزراء نے آج پارٹی کارکنان کے ساتھ جلسہ کر کے الیکشن میں پوری محنت سے ڈٹے رہنے کیلئے کہا۔