میں پھنسے ریا ست کے لو گوں کو محفو ظ واپس لا نے کیلئے مو ثر انتظام کریں۔
یہ اطلا ع دیتے ہوئے آج یہاں ریا ستی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے افسران کو ایسے لوگوں کی حفا ظت اور بچاؤ کے لیے ضر وری بندوبست کر نے کی ہدایت دی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے راحت کمشنر کے دفتر اور محکمہ داخلہ میں چو بیس گھنٹے کنٹرول روم کے چلا نے ، نئی دہلی کے ریلوئے اسٹیشنوں پر ہیلپ ڈسک کے قیام ، متا ثرہ مسا فروں کو امداد مہیا کر انے اور بیما ر مسافروںکو فوراً مکمل طبی سہولیات فراہم کر انے کی ہدایت دی ہے ۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایتوں کے ضمن میں لکھنؤ میں دفتر راحت کمشنر میں چو بیس گھنٹے کنٹرول روم کی شروعات کر دی گئی ہے ۔ اس کنٹرول روم کا فون نمبر ۲۲۳۷۵۱۵-۰۵۲۲؍اور فیکس نمبر ۲۲۳۶۳۰۵، ۲۲۳۸۰۸۴ -۰۵۲۲ ہے ۔ ان نمبر وں پر جمو ں و کشمیر میں سیلا ب میں پھنسے ریا ست کے با شندوں کی تلا ش ، بچاؤ اور فوراً راحت مہیا ک
ر انے کے سلسلے میں اطلا ع دینے کے ساتھ ہی تعاون بھی حا صل کیا جا سکتا ہے ۔ اسی طرح لال بہا در شا ستری بھون واقع محکمہ داخلہ میں خصو صی سیل کی تشکیل کی گئی ہے ۔ خصوصی کار گزار افسر آلو ک کمار سنگھ کو اس سیل کا نو ڈل افسر بنا یا گیا ہے ۔ خصو صی سیل کا فیکس نمبر۲۲۳۸۴۰۷، ۲۲۳۸۴۰۹ -۰۵۲۲ فون نمبر ۲۲۱۵۵۵۵ -۰۵۲۲ مو بائل نمبر۹۴۵۴۴۰۵۰۶۷ ؍اور ای میل osdsnp@gmail.com osdsnp@yahoo.com ہے اس سیل میں اتر پر دیش کے لا پتہ افراد کے با رے میں اطلا عات جمع کر نے اور ضروری امدادی کام کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذریعہ نئی دہلی اور پر انی دہلی کے ریلو ئے اسٹیشنوں پر ہیلپ ڈسک قائم کیا جائے گا۔ ہیلپ ڈسک کے تو سط سے مسا فروں کو اجمیری گیٹ بس اسٹیشن پہنچانے کا بندوبست کیا جائے گا۔ جہاں سے مسا فروں کو ان کے جائے مقام تک پہنچانے کا مفت بندوبست کیا جائے گا۔اس کیلئے کمشنر میر ٹھ اور ضلع مجسٹریٹ غازی آباد کے ذریعہ محکمہ ٹرانسپور ٹ سے تال میل قائم کرکے ضروری کارروائی کی جائے گی ۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ سیلا ب متا ثرین میں اگرکوئی بھی بیمار مسافر ہے تو اس کے علا ج کا بندوبست محکمہ طب کے ذریعہ یو پی بھون اور یو پی سدن میں تعینا ت ڈاکٹروں کے توسط سے یقینی بنایا جائے ۔ وزیر اعلیٰ نے متا ثرہ مسافروں کو ۲ ہزار روپئے فی مسافر امداد دیئے جانے کی بھی ہدایت دی ہے ۔