رائے پور۔روایتی کرکٹ کے بعد اب کپتان مہندر سنگھ دھونی سمیت ہندوستان کے اسٹار کرکٹر چمپئن لیگ کے ذریعہ تابڑ توڑ یعنی ٹی 20 فارمیٹ کھیلیں گے جبکہ چھٹے سیشن کا آغاز کل ممبئی انڈینس اور لاہور لائنزکے درمیان کل یہاں
پہلے کوالیفائر مقابلے سے ہوگا ۔ ٹورنامنٹ کا رسمی آغاز 17 ستمبر کو ہو گا جب چنئی سپر کنگز کا سامنا موجودہ آئی پی ایل چمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے ہوگا لیکن کوالیفائنگ مقابلے کل سے شروع ہو جائیں گے۔ اس میں گزشتہ چمپئن ممبئی پاکستان کے سابق ٹی 20 کپتان محمد حفیظ کی قیادت والی لاہور لائنز سے بھڑیگی۔ تین آئی پی ایل ٹیموں کے کے آر، سی ایس کے اور کنگز الیون پنجاب کو اہم دور میں پانچ دیگر ٹیموں کے ساتھ براہ راست داخل ملا ہے لیکن آئی پی ایل میں چوتھے نمبر پر رہی ممبئی کو کوالیفائر کھیلنا ہوگا۔ اس میں اس کا سامنا لائنز پاکستان، نارتھرن ڈرسٹرکس نیوزی لینڈ ، جنوبی ایکسپریس سری لنکا سے ہوگا۔ چاروں کوالیفائر میں سے سب سے اوپر کی دو ٹیمیں اہم دور میں کھیلیں گے جس میں دس ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔دھونی کی قیادت والی چنئی کی ٹیم آئی پی ایل فائنل میں نہیں پہنچ پانے کا غم دور کرنا چاہے گی۔ وہیں گوتم گمبھیر انگلینڈ دورے کی ناکامی کو بھلا آئی پی ایل کے بعد چمپئن لیگ کاخطاب جیتنے کے خواہشمند ہوں گے۔ ہندوستانی کھلاڑیوں میں دھونی 2010 اور روہت شرما 2013 کو ایک ہی سال میں آئی پی ایل اور چمپئن لیگ خطاب جیتنے کا کریڈٹ حاصل ہے اور اب گمبھیراسے دہرانا چاہتے ہیں۔ ممبئی کے کپتان روہت اور جنوبی افریقی تیز گیند باز مورنی مورکل کے چوٹ کی وجہ سے باہر ہونے سے ٹورنامنٹ کی رونق کچھ کم ہوئی ہے۔ وہیں سری لنکا کی جنوبی ایکسپریس کو ڈبل جھٹکے لگے ہیں کیونکہ اس کے باقاعدہ کپتان لستھ ملنگا نے ممبئی کیلئے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سلامی بلے باز تلک رتنے دلشان خاندانی وجوہات سے نہیں کھیل رہے ہیں۔نارتھرن ڈسٹرکٹس کو ڈینیل ویٹوری کی کمی کھلے گی۔اگرچہ ان کے پاس ٹم سائودی اور ٹرینٹ بولٹ جیسے باؤلر ہیں۔ کوالیفائر میں سب سے اوپر پر رہنا تقریبا طے ہے جس کے پاس کیرون پولارڈ، ملنگا، لیڈل سمس اور کوری اینڈرسن جیسے کھلاڑی ہیں۔ ان کے علاوہ ہربھجن سنگھ اور امباتی رائیڈو کا ٹیم میں ہونا اسے اور مضبوط بناتا ہے۔ لاہور لائنس کے پاس متنازعہ اوپنر احمد شہزاد اور باصلاحیت عمر اکمل جیسے بلے باز ہیں جبکہ کپتان حفیظ خود ٹی 20 کرکٹ کے مہارتی ہیں۔ اہم دور کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ٹیموں میں چنئی کے پاس دھونی جیسا کپتان اور آر اشون، روندر جڈیجہ، سریش رینا جیسے ہندوستانی کھلاڑی اور ڈیون براوو، ڈیون اسمتھ اور برینڈن میک کولم جیسے غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔ تیز گیند بازی کی کمان آشیش نہرا، موہت شرما اور ایشورپانڈے سنبھالیں گے جبکہ اسپن کا ذمہ جڈیجہ اور اشون کے پاس ہو گا۔ آئی پی ایل فائنل میں پہنچ کر سب کو چونکانے والی کنگز الیون پنجاب کو ہلکے میں نہیں لیا جا سکتا جس کے پاس گلین میکسویل اور جارج بیلی جیسے خطرناک بلے باز ہیں۔ مشیل جانسن، ڈیوڈ ملر، ردھمان ساہا اور نمن ووہرا نے بھی آئی پی ایل میں جلوہ بکھیرا تھا۔ کے کے آر کی امیدیں اوپنر رابن اتھپا اور اسپنر سنیل نارائن پر ٹکی ہوں گی۔ گمبھیر، یوسف پٹھان اور آئی پی ایل فائنل کے ہیرو منیش پانڈے بھی بلے سے کمال دکھانا چاہتے ہیں۔ گیند بازوں میں امیش یادو، پیٹ کمنس اور آر ونے کمار اہم ہیں۔ غیر ملکی ٹیموں میں سی پی ایل چمپئن بارباڈوس ٹراڈیٹس کے پاس اعتماد کی کمی نہیں ہے لیکن اسے کپتان پولارڈ اور شعیب ملک کی کمی کھلیگی۔ جو ہوبرٹ کیلئے کھیل رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی کیپ کوبراج کے پاس ٹی 20 ماہر جے پی ڈومنی، تجربہ کار ہاشم آملہ، جسٹن اونٹوگ، ویرنون فلینڈر جیسے کھلاڑی ہیں۔ وہیں پرتھ اسکورچرس ٹیم میں یاسر عرفات، ایسٹون ایگر اور 43 برس کے بریڈ ہاگ شامل ہیں۔