وییلگٹن۔ آئی پی ایل کے سابق کمشنر للت مودی کے خلاف برطانوی ہائی کورٹ میںمبینہ طور پر جھوٹا بیان دینے کے ایک معاملے میں نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کر س کرینس پر برطانوی پولیس مقدمہ درج کر سکتی ہے۔ نیوزی لینڈ میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق سال 2012 میںکرینس نے مودی کے خلاف برطانیہ کے ہائی کورٹ میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس معاملے میں عدالت نے سابق آئی پی ایل کمشنر اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ سے معطل کئے گئے مودی کے خلاف اپنا فیصلہ سنایا تھا۔عدالت کے فیصلے کے بعد مودی کوکرینس کو ہوئے نقصان کے مع
اوضے کے تحت 90 ہزار پاؤنڈ کی تلافی کرنے کو کہا گیا تھا۔ لیکن رپورٹ کے مطابق اب برطانوی پولیس سابق کیوی کرکٹر کے خلاف جھوٹے الزام کا مقدمہ درج کرنے کی تیاری میں ہے۔کرینس نے خود اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا مجھے برطانوی پولیس سے نوٹس ملا ہے جس میں وہ میرے خلاف 25 ستمبر کو مقدمہ درج کرنے والے ہیں۔ لیکن میرے پاس کچھ بھی چھپانے کیلئے نہیں ہے اور اس بار بھی میں وہی کروں گا جو میں نے پہلے خود کو بے قصور ثابت کرنے کے لیے کیا تھا ۔ انہوں نے کہا میرے پاس اب الزام لگانے والوں کے خلاف فورم پر بحث کرنے کا موقع ہو گا تا کہ میں آخری بار اور ہمیشہ کے لیے خود کو بے قصور ثابت کر پائوں۔ میرے لیے یہ بہت دکھ کی بات ہے اور میرے خاندان کو اس سے بہت دکھ ہوا ہے۔ لیکن میں نے خود برطانیہ جا کر اپنے اوپر لگے ان الزامات کا سامنا کروںگا ۔غورطلب ہے کہ مودی نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا تھا کہ انڈین کرکٹ لیگ میں چنڈی گڑھ کے کھلاڑی کرینس کو ٹیم سے میچ فکسنگ کے الزامات کی وجہ سے نکالا گیا تھا۔کرینس کے علاوہ ٹیم کے ساتھی لو وسیٹ اور ڈارل ٹفی بھی اس ٹیم کا حصہ تھے۔
کرینس نے ان الزامات سے انکار کرتے ہوئے مودی پر شبیہ خراب کرنیکا الزام لگایا تھا۔ اگرچہ اس سال جولائی میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈنے وینسیٹ پر فکسنگ میں شامل ہونے کے لیے تاحیات پابندی لگا دی تھی۔ ونسیٹ نے انگلش کاؤنٹی اور لنکا شائر کے ساتھ کھیلتے ہوئے فکسنگ کی بات قبول کی تھی۔