غازی پور (یو این آئی) اترپردیش میں ضلع غازی پور کے گہمر علاقے میں کل ایک شخص نے اپنی بیوی اور اس کے دو بھائیوں پر تیزاب پھینک دیا۔پولیس نے آج یہاں بتایا کہ بارا گاؤں میں گزشتہ ۲۸؍مئی کو نورشیدہ خاتون کا نکاح محمدبارک سے ہوا تھا۔ شادی کے بعد سے خاندان میں جہیز کے سلسلے میں لڑکی کو اذیت دی جارہی تھی جس کی اطلاع نورشیدہ نے اپنے بھائیوں کو دی۔اس کے بعد ہونے الی پنچایت میں مائیکے کے لوگ پہنچے تھے۔ اسی دوران بارک اپنے بیوی سے ملنے کے بہانے اندر گیا اور اس پر تیزاب انڈیل دیا۔ چیخ پکار سننے کے بعد مائکے کے لوگ جب اندر گئے تو ان پر بھی تیزاب پھینک دیاگیا جس سے جزوی طور پر عمران خاں اور شوکت خاں جھلس گیا۔
تیز اب سے زخمی تینوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔