کانپور(نامہ نگار)حکومت اترپردیش اوروزیراعلیٰ اکھلیش یادوکی اولوالعزم اسکیم لیب ٹاپ تقسیم کے سلسلے میں آج حلیم ڈگری کالج چمن گنج میں باقی ماندہ طلباوطالبات کواے سی ایم چمن گنج ،کالج کے پرنسپل ڈاکٹرشکیل احمد،تنویر، ڈاکٹرشعیب انصاری،فضیل
احمد،گورنمینٹ انٹرکالج کے صدر سنجیو ککڑکے ذریعہ لیب ٹاپ اورلیب ٹاپ کے بیک تقسیم کئے ۔ لیپ ٹاپ پاکر طلباوطالبات خوشی سے جھوم اٹھے۔؎
اس موقع پر اے سی ایم اوراسکول کے پرنسپل ڈاکٹرشکیل احمد نے کہا کہ اس لیپ ٹاپ کا استعمال تعلیم حاصل کرنے کیلئے کرنا تاکہ آگے کی تعلیم کے سلسلے میں اہم معلومات اورڈاٹا حاصل کرکے اپنے مستقبل کے منصوبوںکو پوراکرسکیں۔حلیم ڈگری کالج کے ۶۳؍طلباوطالبات لیپ ٹاپ تقسیم کے پہلے مرحلے میںچھوٹ گئے تھے۔انھیں لیپ ٹاپ دئے گئے۔ آج ۳۵؍طلباء وطالبات کو لیپ ٹاپ دئے گئے۔باقی جو طلباوطالبات غیر حاضرتھے انھیں کل لیپ ٹاپ دئے جائیں گے۔