چنئی۔ہندوستانی اسکویش ریکیٹس فیڈریشن نے ملک کے سب سے اوپر خاتون کھلاڑی دیپکا پللیکل کے انچیون ایشیائی کھیلوں میں خواتین سنگلز کے ڈرا میں جورتوڑ کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ فیڈریشن کے سیکرٹری نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا ڈرا قواعد کے مطابق نکالا گیا تھا اور اس کی تصاویر ایشیائی اسکویش فیڈریشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں ۔دولت مشترکہ کھیلوں کی خاتون ڈبلز طلائی فاتح دیپکا نے باربارالزام لگایا ہے کہ ڈرا میں گڑبڑی ہوئی ہے جس سے انہیں اور ہم وطن جوشنا چنپپا کو ایشیاڈ میں کوارٹر فائنل میں بھڑنا پڑیگا جو انفرادی مقابلوں کا دوسرا راؤنڈ ہوگا۔دیپکا نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ ڈرا ورلڈ اسکویش فیڈریشن کے قوانین کے مطابق نہیں نکالا گیا ہے۔سورمیم نے کہا یہ دیکھ کر افسوس ہو رہا ہے کہ ملک کی ٹاپ خواتین کھلاڑی حقائق اور قوانین سے واقف ہونے کے باوجود میڈیا میں ڈرا میں جوڑتور ہونے کے بیان دے رہی ہے ۔ دیپکا نے الزام لگایا تھا کہ اصولوں کے مطابق ایک ہی ملک کے دوکھلاڑیوں ایک ڈرا میں نہیں رکھا جا سکتا ہے۔اس الزام پر ایشیائی اسکویش فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ایسا قواعد عالم
ی جونیئرچیمپئن شپ میں نافذ ہوتا ہے۔