نئی دہلی (بھاشا)نے کہا کہ ۲۰۱۷ تک یورو۴ اور ۲۰۲۰ تک یورو۵ معیار کے پٹرول اور ڈیزل کی فراہمی کے لئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔ گاڑیوںکاایندھن نظریات اور پالیسی ۲۰۲۵ پرمنصوبہ بندی کمیشن کے سابق رکن سومتر چودھری کے قیادت والی کمیٹی نے ملک بھر میں یورو۴ اخراج کے ضابطوں کو ۲۰۱۷ تک اوریورو۵ معیار کو۲۰۲۰ تک پورا کئے جانے کامشورہ دیا ہے۔ سیام چوٹی کانفرنس میں انھوں کہا کہ متعلقہ فریقین کی آراء معلوم کرنے کیلئے رپورٹ ویب سائٹ پر ڈال دی گئی ہے لیکن اب تک بہت تبصرے موصول نہیں ہوئے ہیں۔ مسٹر چندرنے کہاکہ اگر سیام کا تبصرہ آتاہے تو ہیںخوشی ہوگی کیوں کہ تنظیم ۲۰۱۷ تک بی ایس ۴ ( یورو۴)اور ۲۰۲۰ تک بی ایس ۵ (یورو۵)پیش کرنے کی بات کرتی ہے اور بی ایس ۵ کیلئے وافر مقدار میں سرمایہ کی ضرورت ہے۔