گورکھپور(نامہ نگار)اترپردیش سول پولیس ایس آئی اورپلاٹون کمانڈر کے امتحان کیلئے شہر کے چار اسکولوںکو امتحان مراکز بنایاگیاہے ۔ امتحان میں کل ۲۰۸۳؍ امیدواروںکے شامل ہونے کی توقع ہے ۔امتحان مراکز کی نگرانی کیلئے ایک ایس ڈی ایم اورسی او کو مامور کیاگیاہے کہ ضلع مجسٹریٹ ، ڈی آئی ڈی اورآئی جی نے امتحان مراکز کا معائنہ کیا۔موصولہ خبر کے مطابق گورکھپور میں اترپردیش پولیس اور پلاٹون کمانڈر کے امتحان کے لئے اے ڈی گرلس انٹرکالج ،دیانند گرلس انٹرکالج ، مہاتما گاندھی پوسٹ گریجویٹ کالج او ر مارواڑبزنس اسکول کو امتحان مرکز بنایاگیا ہے۔پہلی شفٹ کا امتحان صبح ساڑھے نوبجے سے ساڑھے بارہ بجے اوردوسری شفٹ کا امتحان ڈھائی بجے سے شام ساڑھے چاربجے تک ہوگا۔
اس دوران امیدواروں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے تھے امتحان مراکزکی نگرانی کیلئے ایک
ایس ڈی ایم ، سی اوسمیت پولیس ملازمین کو تعینات کیاگیاتھا۔ ضلع مجسٹریٹ، اے ایس پی ، آئی جی اورڈی آئی نے امتحان مراکز کا دورہ کیا۔ کچھ مراکز کو چھوڑ کر امیدواروںکو موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔اس مرتبہ کے امتحان میں امیدواروںکی شناخت کیلئے پہلے سے لی گئی انگلیوں کے نشان کو ملایاگیا۔آئی زون نے بتایاکہ اس بندوبست کے تحت اصل امیدوارکی جگہ کوئی دوسراشخص امتحان نہیں دے سکے گا۔