شاملی۔(نامہ نگار)۱۴؍ستمبرکو تقریبا ساڑھے چھ بجے تھانہ علاقہ کے تحت گائوں کھدراوالی شاملی۔کاندھلہ روڈ پر شعیب باشندہ گائوں ٹپراناتھانہ جھنجھانہ اپنے گھر سے موٹرسائیکل کے ذریعہ مویشیوں کی خریداری کیلئے جارہاتھا ۔ کھدراوالی کے قریب کارمیںسوار چارنامعلوم بدمعاش حسین سے تقریبا ۷لاکھ ۷۵ہزار روپئے لوٹ کر فرارہوگئے۔تھانہ کاندھلہ میں بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔