فتح پور(نامہ نگار)ضلع تقسیم ایسوسی ایشن کا ایک جلسہ پیرن پور واقع وویک کی رہائش گاہ پر منعقد ہواجلسہ کی صدارت کرتے ہوئے پردیپ گر نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے ذریعہ جو بھی مسئلہ عوامی مفادسے متعلق ہوتے ہیں انھیںایسوسی ایشن کے ذریعہ ضلع انتظامیہ کے سامنے اٹھایاجارہاہے اوراس میں ایسوسی ایشن کو کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو مسائل سے روشناس کراتے ہوئے ضلع صدر پردیپ گر نے کہا کہ بجلی محکمہ کی من ما نی جاری ہے۔محکمہ کے ذریعہ روسٹرکے مطابق بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ زبردست بجلی تخفیف کے سبب صنعتیں بند ہونے کے دہانے پر ہیں جس کی وجہ سے کاروباریوں کا زبردست نقصان ہورہاہے۔انھوں نے کہا کہ ٹریفک بندوبست درہم برہم ہوگیاہے۔جس کی وجہ سے عام لوگوںکو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑرہاہے مہمان خصوصی نے کہاکہ ضلع انتظامیہ علاقہ کو قحط زدہ قراردئے۔