کانپور(نامہ نگار)سماجی تنظیم پناہ کے ذریعہ پریڈ چوراہے پر شکشک پار ک کے قریب تنظیم کے اراکین کے ذریعہ بھگت سنگھ کو شہید کادرجہ دلانے کیلئے بیداری مہم شروع کی گئی اس موقع پر تنظیم کے رکن سوربھ نے بتایاکہ آزادی کے ۶۶برس گزرنے کے بعد بھگت سنگھ کو سرکاری طور پر شہید کا درجہ نہیں دیا گیا۔ملک کو آزادی دلانے کیلئے ۲۳؍سال کی کم عمر میں بھگت سنگھ کو پھانسی دے دی گئی تھی۔لیکن بدقسمتی ہے کہ آزادی کے بعد ناجانے کتنی حکومتیں اقتدار میں آئیں اورتبدیل ہوئیں لیکن کسی بھی حکومت نے بھگت سنگھ کو شہید کا درجہ نہیں دیا۔ اس لئے تنظیم کے ذریعہ مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ بھگت سنگھ کوشہید کا درجہ دلانے کیلئے مختلف پروگراموں کا انعقادکیا جائے گا۔ اس موقع پر تنظیم کے رکن دیوراج سنگھ نے بتایا کہ عوام کو بیدا رکرنے کیلئے تنظیم کے ذریعہ دوہزارپرچے تقسیم کئے گئے ۔انھوں نے کہا کہ دیگرانقلابیوںکو بھی شہید کادرجہ دلانے کیلئے تنظیم کے ذریعہ مسلسل کوشش کی جاتی رہی ہے اس موقع پر تنظیم کے منتظم نشانت مشرا،تنظیم کے صدر ثمیر شکلا کے علاوہ ڈاکٹر اے کے سنگھ ، پرتیک شریواستو، اکھلیش گپتا ، راہل گپتا،مونو اگروال،سدھارتھ شکلا اورستیم تیواری وغیرہ موجودتھے۔