نئی دہلی، 15 ستمبر (یو این آئی) جموں کشمیر میں آنے والے غیر معمولی سیلاب میں پھنسے ہوئے متاثرین کی مدد کے لئے ہندستانی فوج کے بعد ہندستانی ریلوے میدان میں آئی ہے۔
ریلوے میں سیلاب کی و جہ سے دوردراز علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لئے متعدد انتظامات کئے ہیں۔
وزارت ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ کشمیر سیلاب میں پھنسے ہندستان کے دوسرے حصوں کے کئی افراد دہلی کے آنند وہار ریلوے اسٹیشن پر پہنچ چکے ہیں۔ انہیں ان کی منزل تک پہنچانے کے لئے مفت ٹکٹ تقسیم کئے جارہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر 605 افراد کو ان کے آبائی شہر اسلام پور، الہ آباد، ارریہ کینٹ، بیتیا، کٹیہار، لال گنج، نرکٹاگنج، پورنیہ، کشن گنج، دربھنگہ، مالدا اور جوگ بانی تک پہنچانے کے لئے مفت ٹکٹ فراہم
کئے گئے ہیں۔