لندن…برطانیہ کے شہزادہ چارلس آج اپنی پینسٹھویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ برطانوی تخت کے امیدوار پرنس چارلس 14نومبر 1948ء کو بکنگھم پیلس میں پیدا ہوئے۔ 1952ء میں ملکہ ایلزبتھ دوم کے برطانوی تخت سنبھالنے کے بعد شہزادہ چارلس 3سال کی عمر میں ہی برطانوی راج کے امیدوار بن گئے تھے۔ جولائی 1969ء میں شہزاہ چارلس کو 20سال کی عمر میں اکیسواں پرنس آف ویلز بنایا گیا۔ شاہی روایات کے مطابق شہزاہ چارلس نے برطانوی نیوی میں5سال اپنی خدمات انجام دینے کے بعد دسمبر1976ء میں مکمل طور پر شاہی ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں۔ 32سال کی عمر میں شہزاہ چارلس لیڈی ڈیانا سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جن سے ان کے دوبیٹے پرنس ولیم اور پرنس ہیری پیدا ہوئے۔ 1980ء میں شہزادہ چالس کی ان کی موجودہ بیوی کمیلا پارکر سے معاشقے کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد شہزادی ڈیانا نے ان سے طلاق لے لی تھی۔ بلآخر 2005ء میں شہزادہ چارلس نے کمیلا پارکر کو ملکہ برطانیہ کی بہو بنا کر ہی دم لیا۔ پرنس آف ویلز آج اپنی ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ چکے ہیں لیکن اب تک شہزادے ہی ہیں۔