نئی دہلی(بھاشا) عوامی زمرے کی گیس کمپنی گیل انڈیا لمیٹیڈ نے کہا کہ اس نے گجرات میں ان صنعتوں کو متبادل وسائل سے قدرتی گیس دستیاب کرائی ہے جن کے لئے گھریلو ایندھن کا ایلاٹمنٹ بند کیا گیا تاکہ اس کا استعمال سی این جی میدان میں کیا جاسکے۔پٹرولیم وزارت نے گیل کو غیر ترجیحی حلقوں کو کنٹرول قیمت والی گھریلو گیس کی فراہمی (اے پی ایم گیس) نے کمی کرنے کی ہدایت دی تھی تاکہ گاڑیوں کیلئے سی این جی (کمپریسڈ نیچورل گیس) اور پائپ کے ذریعہ گھروں میں جانے والی پکوان گیس کے لئے سستا ایندھن دستیاب کرایاجاسکے۔ کمپنی نے کہا کہ پٹرویلم اور قدرتی گیس وزارت کے ذریعہ جاری ہدایات کے مطابق گیل جنوبی گجرات کی صنعتوں کو حکومت کے ذریعہ کنٹرول قیمت نظام (اے پی ایم)والی گیس غیر ترجیحی حلقوں کو فراہمی میں دقت کے بارے میں اطلاع دے چکی ہے۔ اس ایندھن کو ان صنعتوں کی جگہ سٹی گیس ڈیلروں کو دیا جانا ہے تاکہ اس کااستعمال گھروں میں پی این جی گیس اور ٹرانسپورٹ حلقے میں سی این جی کے طور پر ہوسکے۔ بیان کے مطابق
دیگر صنعتوں کی گیس ضروریات کو پیش نظر رکھ کر گیل نے اتنی ہی مقدار میں متبادل گیس ممکنہ طور پر درآمد کی گئی ایل این جی کی فراہمی کی پیش کش کی ہے۔ تاکہ ان صنعتوں کی پیداوار متاثر نہ ہو۔ کمپنی کے مطابق کچھ متاثرہ کمپنیوں نے اے پی ایم گیس کی مقدار کم ہونے کے سبب پہلے ہی گیل کی پیش کش قبول کرلی ہے۔